نئی فلموں میں چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کروں گی رانی مکھر جی

فلم ’’آئیا‘‘ کی ناکامی کا بے حد افسوس ہے ۔نئی فلم میں اپنے کردار کو انتہائی دلچسپ بناکر پیش کروں گی۔


Net News December 05, 2012
مختلف کردار نبھانے میں ہی مزہ آتاہے ،رانی مکھرجی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ مجھے چیلنجنگ کردار نبھانے کا شوق ہے آیندہ فلموں میں مشکل کردارنبھائوں گی ۔

اپنے پرستاروں کو مکمل تفریح فراہم کرنے کی خواہش رہتی ہے ۔شائقین کو مطمئن کرنے کے لیے تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی ۔اداکاری مسلسل سیکھنے کا عمل ہے اور عملی طور کام کرنے کے دوران سیکھنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم میں چیلنجنگ کردار نبھایا ہے اور آیندہ بھی ایسے کرداروں کو اہمیت دوں گی انھوں نے کہا کہ فلم کے شائقین کو بوریت کا شکار نہیں ہونے دوں گی۔ اپنی نئی فلموں میں ایسے کردار کا انتخاب کروںگی جس کی عام آدمی کو بھی سمجھ آئے اور یہ کردار ہر لحاظ سے معیاری بھی ہونا چاہیے ۔

اس حوالے سے اب میں بہت محتاط ہوگئی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ اپنے 17سالہ فلمی کیرئیر کے دوران مختلف کردار نبھائے ہیں جن میں فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں کالج کی طالبہ کا کردار نبھایا ،''ساعتیں '' میں ڈاکٹر کا رول ،''ویر زارا ''میں وکیل ،''بلیک'' میں اندھی لڑکی اور فلم ''نو ون کلڈ جیسیکا ''میں صحافی کا کردار نبھایا ہے ۔مختلف فلموںمیں مختلف کردار نبھانے میں ہی مزہ آتا ہے۔انھوں نے کہاکہ جب ایک ہی طرح کے کردار ملنے لگتے ہیں تو طبعیت بور ہو جاتی ہے۔

3

انھوں نے کہا کہ فلم ''آئیا'' کی ناکامی کا بے حد افسوس ہے ۔نئی فلم میں اپنے کردار کو انتہائی دلچسپ بناکر پیش کروں گی اس حوالے سے کچھ فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی انتخاب کرنے کی کوشش ہوگی تاکہ ایسا کوئی کردار ہی نہ کروں جس پر جتنی بھی محنت کرلی جائے وہ دلچسپ نہ بنایا جاسکے ۔اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایسی فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جس کی کہانی عمدہ ہو اور اس میں مجھے جو کردار ملے وہ دلچسپی کا موجب بنے۔

انھوں نے کہا کہ میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ کردار میں گرمجوشی رہے چونکادینے والی سیچوائشن میں بھی کام بڑے اعتماد سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ شائقین بوریت کا شکار نہ ہوجائیں ۔انھوں نے کہا کہ جو خود اپنے لیے اچھا سمجھتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا ہی کام اپنے مداحوں کے لیے کروں جس پر وہ مطمئن ہوسکیں ۔انھوں نے کہاکہ نئی فلموں میں اپنے کردار کے حوالے سے انتخاب کڑا رہے گا اور مشکل کردار کو نبھانے کی کوشش کروں گی ۔اداکارہ نے 2013ء میں ریلیز ہونے والی انیمٹڈ فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے ''کو اپنی آواز دی ہے ۔

یہ فلم بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ 34سالہ بالی وڈ اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1996ء میں فلم ''بائیر پھول''سے کیا۔اب تک اپنی عمدہ پرفارمنس کے سبب بہترین اداکارہ کے لیے 7فلم فیئر ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوئیں اور 6فلموں میں ان کی عمدہ پرفارمنس پر انھیں فلم فیئر اور نیشنل فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ 1996ء سے لے کر 2012ء کے دوران اداکارہ رانی مکھر جی نے کم و بیش45فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔

مقبول خبریں