استنبول میں شہباز شریف کی ترک صدر وزیراعظم سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

وزیراعلی نے بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر طیب اردوان کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔


وزیراعلی نے بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر طیب اردوان کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ : فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کم آمدن والے خاندانوں کیلیے کم لاگت کے معیاری گھر تعمیر کیے جائینگے اور اس حوالے سے ترک ادارے کوہرممکن سہولتیں دینگے۔

وزیر اعلی پنجاب نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم، ترک سرمایہ کار کمپنیوں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔

ترک صدر سے ملاقات میں وزیراعلی نے بغاوت کی کوشش ناکام بنانے پر طیب اردوان کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقبول خبریں