آگوسٹا آبدوز کیس کا ملزم منی لانڈرنگ میں شامل تفتیش

اس مقدمے کا محور 2002 میں ایک بم دھماکے کی تحقیقات ہے۔


News Agencies December 07, 2012
اس مقدمے کا محور 2002 میں ایک بم دھماکے کی تحقیقات ہے۔فوٹو : فائل

سیاسی رشوت کے متعدد اسکینڈلز میں ملوث اور کراچی کرپشن اسکینڈل (آگوسٹا آبدوز کیس) میں نامزد ملزم لبنانی نژاد فرانسیسی تاجر زید تقی دین کو ڈیڑھ ملین یورو کی منی لانڈرنگ میں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق لبنانی نژاد تاجر کو جنرل معمر قذافی کے زوال سے قبل مارچ2011میں لیبیا سے نکلنے والی ایک نجی پرواز سے ڈیڑھ لاکھ یورو سمیت پکڑا گیا تھا۔دو جج کراچی اسکینڈل( آگوسٹا آبدوز کیس) کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اس مقدمے کا محور 2002 میں ایک بم دھماکے کی تحقیقات ہے۔ دھماکے میں11فرانسیسی نیول انجینئرز سمیت14افراد ہلاک ہوئے تھے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکا 1994میں آگوسٹا آبدوز کے سودے میں مبینہ رشوت کی عدم ادائیگی کے انتقام کے طور پر کیا گیا تھا ۔ زید تقی دین نے آگوسٹا آبدوز کے سودے میں مڈل مین کا کردار ادا کیا تھا۔