ملالہ کے نام پرپیرس میں تعلیمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ

اس سلسلے میں 10دسمبر کوا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب ہو گی


December 07, 2012
اس سلسلے میں 10دسمبر کوا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب ہو گی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپیرس میں ملالہ یوسف زئی کے نام پر ایک کروڑ ڈالر کا تعلیمی فنڈ قائم کیا جائے گا۔

صدر آصف زرداری فنڈ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں 10دسمبر کوا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب ہو گی،جس میں ملالہ کے نام پر تعلیمی فنڈ کے قیام کا اعلان صدر آصف زرداری کریں گے۔ تقریب میں سابق برطانوی وزیراعظم اور یونیسکو کے نمائندہ خصوصی گورڈن براون بھی شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں