عوامی نمائندوں کیخلاف بات کرنے والوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

ٹھٹھہ کی کھلی کچہری میں مسائل کا ذمے دار منتخب نمائندوں کو قرار دیا تھا


Nama Nigar December 08, 2012
جسٹس سعادت علی خان نے 9لاکھ روپے کے اثاثے جمع کرانے پر 6سماجی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ فوٹو: فائل

سماجی تنظیم کی کھلی کچہری میں منتخب نمائندوں کے خلاف بولنے پر 6سماجی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ، ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی تنظیم ٹھٹھہ نیشنل موومنٹ آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے کھلی کچہری میں بے روزگاری، گندگی اور دیگر مسائل کا ذمے دار ٹھٹھہ سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو ٹھہرایاتھا، جس پر پولیس نے6سماجی رہنمائوں پر سچ بولنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

03

سماجی رہنمائوں قادر شاہ، سید غلام حسین شاہ، عبداللطیف میمن، ماسٹر وزیر قریشی اور ان کے 2 بھائیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جسٹس سجاد شاہ، جسٹس سعادت علی خان نے 9لاکھ روپے کے اثاثے جمع کرانے پر 6سماجی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

مقبول خبریں