قانونی تحفظ ملنے تک ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ممکن نہیں سینیٹ کمیٹی

نادرا کو الیکشن کمیشن یاکابینہ سیکریٹریٹ کے ماتحت ہونا چاہیے اس حوالے سے سینیٹ کمیٹی اپنی سفارشات جلددیگی، اسحاق ڈار


APP December 08, 2012
نادرا کو الیکشن کمیشن یاکابینہ سیکریٹریٹ کے ماتحت ہونا چاہیے اس حوالے سے سینیٹ کمیٹی اپنی سفارشات جلددیگی، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

SIALKOT: انتخابات کے حوالے سے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے کہاہے کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کوجب تک قانونی تحفظ حاصل نہیں ہوگا محض اخلاقی بنیادپراس پرعملدرآمد ممکن نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں نصف سے زائدایسی شقیں شامل ہیں جن کوکوئی قانون سپورٹ نہیں کرتا،جب تک اس حوالے سے قانون نہیں ہوگاضابطہ اخلاق پر عملدرآمدممکن نہیں۔

خصوصی کمیٹی نادرا کو الیکشن کمیشن یاکابینہ سیکریٹریٹ کے ماتحت کیے جانے کے حوالے سے اپنی سفارشات جلد دے گی،جمعے کونادراہیڈکوارٹرمیں اجلاس کے بعدبریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سینیٹراسحاق ڈار،سینیٹراسلام الدین شیخ، چیئرمین نادرا طارق ملک اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے بتایاکہ انتخابات کے حوالے سے خصوصی کمیٹی اپنی سفارشات تیارکرکے الیکشن کمیشن کودے گی،ہمارا مقصد ملک میں آزادانہ،صاف ،شفاف اورمنصفانہ انتخابات کاانعقادہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ کمیٹی نے اس سے قبل الیکشن کمیشن اورسول سوسائٹی سمیت دیگرفریقین سے مشاورت کی ہے۔ نادرا میں48لاکھ غیرتصدیق شدہ ووٹرزکے حوالے سے بریفنگ دی گئی،جن قوانین میں ترامیم یانئے قوانین ضروری ہوںکمیٹی ان کے حوالے سے بھی سفارش کرے گی،نادرا اور الیکشن کمیشن نے بتایاکہ انتخابی فہرستوںمیں92فیصدووٹرزکاعارضی اورمستقل پتہ ایک ہی ہے جبکہ3.8فیصدافرادنے خود مستقل پتہ پرووٹ کے اندراج کی استدعاکی ہے۔

13

نادرا کی خودمختارحیثیت بحال رہنی چاہیے،اسے وزارت داخلہ کے بجائے الیکشن کمیشن یاکابینہ سیکریٹریٹ میں سے کسی کے ماتحت ہونا چاہیے،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیاکہ کراچی میں قومی حلقوں کی تعداد20 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد42ہے۔

ادھرچیئرمین نادراطارق ملک نے سینیٹ کے وفد کوبریفنگ کے دوران بتایاکہ مختلف اقدامات کے ذریعے شہریوںکوہرممکن خدمات اورسہولتیں فراہم کئی جارہی ہیں تاکہ وہ اپناووٹ کاحق استعمال کرسکیں، 2002سے نادرا اب تک92.9ملین پاکستانیوں کااندراج کرچکاہے اور انہیں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں،چیئرمین نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی تصدیق اپناشناختی کارڈنمبر8300پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج کرکریں۔اب تک10ملین سے زائد شہریوں نے اس سروس سے فائدہ اٹھاکراپنے ووٹ کی تصدیق کرلی ہے۔اس سہولت کی وجہ سے یہ سروس دنیابھرمیں ووٹ کی تصدیق کیلیے ایس ایم ایس کی سب سے بڑی سروس بن کرابھری ہے۔