ڈیوڈ پیئرس کی اسلام آباد میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

ڈیوڈ پیئرس کا دورہ،امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ دوطرفہ رابطوں کا حصہ ہے


APP December 08, 2012
ڈیوڈ پیئرس کا دورہ،امریکااور پاکستان کے درمیان حالیہ دوطرفہ رابطوں کا حصہ ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکاکے سینئر نمائندہ خصوصی ڈیوڈ پیئرس نے جمعے کو اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن کا مقصد امریکااور پاکستان کے درمیان بات چیت کاتسلسل، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تعین اور مل کر ان پر عمل کرنا ہے۔

امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ڈیوڈ پیئرس کا دورہ،امریکااور پاکستان کے درمیان حالیہ دوطرفہ رابطوں کا حصہ ہے جن میں ہلیری کلنٹن اوروزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان برسلز اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتیں ، اکنامک فنانس ورکنگ گروپ اور ڈیفنس کنسلٹیٹیو گروپ کے اجلاس شامل ہیں۔ ڈیوڈ پیئرس نے کہا کہ پاکستان آکر مجھے خوشی ہوئی،گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکااور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطے ہوئے ہیں۔