انسان كو اپنا ماضی كبھی نہيں بھولنا چاہئے اميتابھ بچن

اپنے كيريئر كے آغاز كے دن اور اپنی جدوجہد ہميشہ ياد رہتی ہے اس سے مجھے مشكل وقت سے گزرنے ميں مدد ملتی ہے، اميتابھ بچن


APP December 08, 2012
مجے اپنے كيريئر كے آغاز كے دن اور اپنی جدوجہد ہميشہ ياد رہتی ہے اس سے مجھے مشكل وقت سے گزرنے ميں بہت مدد ملتی ہے، اميتابھ بچن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اميتابھ بچن نے کہا ہے کہ انسان كو اپنا ماضی كبھی نہيں بھولنا چاہئے۔

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر آلہ آباد كے چھوٹے سے قصبے سے تعلق ركھنے والے ليجنڈ اداكار اميتابھ بچن نے كہا ہے كہ ہر انسان كو اپنا ماض ہميشہ ياد ركھنا چاہئے جيسے مجھے اپنے كيريئر كے آغاز كے دن اور اپنی جدوجہد ہميشہ ياد رہتی ہے اس سے مجھے مشكل وقت سے گزرنے ميں بہت مدد ملتی ہے ۔

بگ بی نے كہا كہ ہم ميں بہت سے ايسے لوگ ہيں جب انہيں كاميابی ملتی ہے تو وہ اپنا ماضی بھول جاتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ يہ غلط ہے ماضی اور مستقبل دونوں كو ساتھ لے كر چلنا چاہئے تاكہ زندگی ميں آنے والی ناكاميوں كو آسانی سے ياد كيا جا سكے يہی كاميابی كا راز ہے ۔