سرخ ٹماٹركے استعمال سے بلند فشار خون اور كوليسٹرول سے بچاجاسکتا ہےطبی ماہرین

روزانہ 50 گرام ٹماٹر كے پيسٹ كے استعمال سے دل کی بيماريوں سے بھی محفوظ رہا جاسكتا ہے۔طبی ماہرین


APP December 08, 2012
روزانہ 50 گرام ٹماٹر كے پيسٹ كے استعمال سے دل کی بيماريوں سے بھی محفوظ رہا جاسكتا ہے۔ ماہرین۔ فوٹو:فائل

طبی ماہرين نے کہا ہے کہ سرخ ٹماٹروں كا استعمال بلند فشار خون اور كوليسٹرول كو كم كرنے ميں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔

طبی ماہرين کے مطابق سرخ ٹماٹروں كا استعمال بلند فشار خون اور كوليسٹرول كی سطح كو كم كرنے ميں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ آسٹريليا ميں كی جانے والی تحقيق كے مطابق ٹماٹروں ميں پائے جانے والے جزوليسوپين کی روزانہ 25ملی گرام مقدار خون ميں چكنائی كی سطح كو 10 فيصد تک كم كرتی ہے۔

ماہرين كے مطابق ٹماٹر كو پكا كر كھانے يا اس كا پيسٹ استعمال كرنا ، كچے ٹماٹر كھانے سے زيادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور روزانہ پچاس گرام ٹماٹر كے پيسٹ كے استعمال سے دل کی بيماريوں سے بھی محفوظ رہا جاسكتا ہے۔