حکومت چاہے توعافیہ2دن میں واپس آسکتی ہے امریکی خواتین

پاکستان حکومت چاہے توعافیہ دودن میں واپس آسکتی ہے، قوم عافیہ کو رہائی کیلیے حکمرانوں پر دبائو ڈالے، امریکی خواتین۔


Online December 09, 2012
پاکستان حکومت چاہے توعافیہ دودن میں واپس آسکتی ہے، قوم عافیہ کو رہائی کیلیے حکمرانوں پر دبائو ڈالے، امریکی خواتین۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن اور عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سیاستدانوں سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے ذاتی مفادات کیلیے انتخابی اتحاد بن رہے ہیں۔

کیا ایک اتحاد عافیہ کی رہائی کے لیے نہیں بن سکتا؟جب کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرگرم امریکی خواتین سارہ فلونڈرز اورسینتھیا میکینی نے کہا کہ پاکستان حکومت چاہے توعافیہ دودن میں واپس آسکتی ہے، قوم عافیہ کو رہائی کیلیے حکمرانوں پر دبائو ڈالے۔

ڈاکٹرعافیہ بے گناہ ہے عافیہ پرالزام اورسزاہرپاکستانی پرحملہ ہے۔وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے خطاب کر رہی تھیں ۔ پروگرام کے آخر میں تمام شرکا نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرڈاکٹرعافیہ کے ساتھاظہاریکجہتی کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی بیٹی کی وطن واپسی کے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔

مقبول خبریں