پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائےشرجیل میمن

ایران سے صحافیوں کا وفد سندھ کے دورے پربھیجا جائے، نئے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات


Staff Reporter December 09, 2012
ایران سے صحافیوں کا وفد سندھ کے دورے پربھیجا جائے، نئے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

ایران کے نئے متعین قونصل جنرل مہدی سبھام نے ہفتے کو وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی گفتگو کی۔

شرجیل انعام میمن نے وفدکوبتایا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور سندھ میں سیاحوں کی تفریح کے کئی مقام ہیں جن میں گورکھ ہل اسٹیشن بڑی اہمیت کا حامل ہے جب کی تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ انھوں نے ایرانی وفد کو مدعو کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔

02

وزیراطلاعات نے اس موقع پر انھیں کہا کہ ایران سے صحافیوں کا ایک وفد سندھ کے دورے پر بھیجیں ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ جلد ایران سے صحافیوں کے وفد کو پاکستان بھیجا جائی گا جبکہ انھوں نے صوبائی وزیرکوپاکستان سے بھی صحافیوں کے وفدکوایران کے دورے پر بھیجنے کی دعوت دی۔ صوبائی وزیراطلاعات نے وفد کے اراکین کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا جبکہ ایرانی قونصل جنرل نے بھی صوبائی وزیرکو تحفہ دیا۔

مقبول خبریں