پٹرول اوردیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ بڑاچیلنج بن گیا حفیظ شیخ

صوبوں کووفاق سے زیادہ فنڈزدیے،اب عام آدمی کی حالت بدلنا ان کی ذمے داری ہے،وزیر خزانہ


Online December 09, 2012
صوبوں کووفاق سے زیادہ فنڈزدیے،اب عام آدمی کی حالت بدلنا ان کی ذمے داری ہے،وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

صوبوں کو وفاق کے ترقیاتی منصوبوں سے بھی زیادہ فنڈز دیے ہیں، اب تک 5ہزار ارب دے چکے ہیں اس لیے عام شہری کی حالت بدلنا اب صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ہفتے کوبیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی رائیونڈ کیمپس میں ساتویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امریکا نے یقین دلایا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پوری مدد کرے گاجبکہ پہلے مرحلے میں وہ فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 20کروڑ ڈالر دے گا۔

05

کانووکیشن میں 315گریجوایٹس ماسٹرز اور ایم فل کے طلبا اور طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ ۔ پاکستان میں پہلی بارآئین و قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔

حکومت نے ساڑھے چارسال میں بہت سے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے ،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظام کو مزید درست کیا جائے گا، ہم حکومت میں آئے توافراط زر25فیصد تھا لیکن اب ساڑھے آٹھ فیصد رہ گیا ہے، حکومت آئی تو اسٹاک مارکیٹ گرچکی تھی مگر آج ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل ہے۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ رواں سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

مقبول خبریں