وزارت ریلوے کا چین سے مزید 50 انجن خریدنے کا فیصلہ

ماضی میں 144ناقص انجنوں کی خریداری سے اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا


Online December 10, 2012
انجنوں کی کمی کے باعث ریلوے نے 50 نئے انجن چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ماضی میں چین سے 144ناقص انجنوں کی خریداری میں اربوں روپے ڈبونے کے بعد ایک بار پھر چین سے 50 انجن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ ریلوے کا سالانہ خسارہ 40 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2008 میں ریلوے کا ریونیو 30ارب روپے تھا، جبکہ اب 15ارب روپے خسارے میں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ریلوے کے پاس 465 انجن ہیں، جن میں سے صرف 154 آپریشنل ہیں۔

4

انجنوں کی کمی کے باعث ریلوے نے 50 نئے انجن چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جوکہ ایک سال تک ریلوے کو مل جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں ریلوے کے 198 انجن ناقص آئل ڈالنے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ جس کی چھ ماہ میں رپورٹ آجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے نئے انجنوں کے آنے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوجائے گا اور ایک سال میں ڈلیوری مکمل ہوجائے گی۔

مقبول خبریں