تعلقہ اسپتال ڈگری کا آپریشن تھیٹر بحال نہ ہوسکا

مخدوش چھت کے باعث 3 ماہ قبل بند کیا گیا تھا، محکمہ بلڈنگز کی عدم دلچسپی


Nama Nigar December 10, 2012
مریض اسپتالوں میں مہنگے داموں آپریشن کرانے پر مجبور ہیں. فوٹو: فائل

تعلقہ اسپتال ڈگری کا آپریشن تھیٹر سپریٹینڈنٹ انجینئر بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کی عدم توجہی کے باعث اب تک فعال نہ ہوسکا۔

ایم ایس کی جانب سے لکھے گئے لیٹر کے بعد 5 یاددہانی کے لیٹر لکھے جاچکے ہیں لیکن ذمے داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، دوسری جانب اسپتالکا آپریشن تھیٹر بند ہونے سے ماہانہ سینکڑوں آپریشن نہیں ہو رہے ہیں، مخدوش چھت کے باعث 3 ماہ قبلآپریشن تھیٹر بند کیا گیا تھا۔

مریض اسپتالوں میں مہنگے داموں آپریشن کرانے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ ڈیوٹی پر تعینات اکثر ڈاکٹروں کے میڈیکل سینٹر تعلقہ اسپتال کے چاروں طرف موجود ہیں اور ان کی چاندی ہورہی ہے جبکہ غریب اور متوسط طبقہ بری طرح پس رہا ہے اورکی فریاد سننے والا کوئی نہیں،ڈگری کے سیاسی اور سماجی حلقوں جن میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، عوامی تحریک سمیت ایسوسی ایشن فار کمیونٹی ہیلتھ، شہری ایکشن کمیٹی، علما ایکشن کمیٹی اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں نے مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام بالا سے فوری طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے بصورت دیگر انھوں نے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مقبول خبریں