موبائل فون کے استعمال کا سرطان سے کوئی تعلق نہیںتحقیق

موبائل کے استعمال سے کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے لیکن اس کو قطعی طور پر مسترد بھی نہیں جا سکتا۔


Net News December 11, 2012
کئی دیگر تحقیقات میں موبائل سیفٹی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

نئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغ کے سرطان کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

پچھلے بیس سال سے یہ بحث جاری ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان ہے۔ ڈنمارک کے کینسر انسٹیٹیوٹ نے ساڑھے تین لاکھ افراد پر تحقیق کی جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان نہیں بڑھتا۔لیکن اس کے علاوہ کئی دیگر تحقیقات بھی موجود ہیں جن میں موبائل سیفٹی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔ان تحقیق کے باعث ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا کہ موبائل سے سرطان ہو سکتا ہے۔ اس تنظیم نے موبائل کے استعمال کو کوفی کے زمرے میں رکھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کینسر ہونے کے شواہد نہیں ملے لیکن اس کو قطعی طور پر مسترد بھی نہیں جا سکتا۔

مقبول خبریں