حکمران ملکی وسائل فروخت کر رہے ہیں‘غنویٰ بھٹو

پی پی شہید بھٹو 16برسوں سے غریب عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہی ہے


Nama Nigar December 11, 2012
غنویٰ بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ نہ امریکی راج ، نہ زرداری راج اور نہ میری راج ہے بلکہ دریائے سندھ صرف کسان راج کیلئے ہے. فوٹو: فائل

کراچی پر سامراجی قوتوں کے قبضے کی کوششیں کوئی نئی نہیں، یہ سازشیں 2 سوسال پرانی ہیں، سندھ برصغیر کا دروازہ ہے۔۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو نے کورٹ روڈ قلعہ چوک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے میں شہید بھٹو کے رہنماء علی احمد،مجید سیال'اکبر جنیجو سمیت دیگر صوبائی و ضلی عہدیداروں نے شرکت کی۔غنویٰ بھٹو نے کہا کہ 16سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں کہ عوام کو انصاف آزادی ملے اور اب وقت آگیا ہے اور اسی غلامی کی وجہ سے حکمران نے ملکی وسائل بیچ دیا ہے اور مزید بیچ رہے ہیں لیکن سندھ کی غیور عوام ان سازشوں کے خلاف میدان میں مکل چکی ہے جن کا نعرہ ہے سندھ بچائو سندھ کی تحفظ کرو اور سندھ ایک نظام ہے ۔

4

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ہائی وے ٹول پلازہ سے جو رقم وصول ہوتی ہے وہ زرداری اور وزیر اعظم کے خرچے کیلیے استعمال ہوتی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں مزدور اور کسانوں کو پانچ فیصد نمائندگی دی ہے آخر کیوں کیا مزدور اور کسان ہمارے ملک کی اقلیت ہیں نہیئں ہمارے ملک کی اصل اکثریت ہی مزدور اور کسان ہیں، ہمیں ایسا ملک چایئے کہ کسان زمیدار ہو، جیسا ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور میں ہوا،کسان کو16ایکٹر زمین دی گئی، غنویٰ بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ نہ امریکی راج ، نہ زرداری راج اور نہ میری راج ہے بلکہ دریائے سندھ صرف کسان راج کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ غریبوں کیلیے قرضے لیکر اسکیمیں بنائی جاتی ہیں امیروں کا پیسہ غریبوں پر استعمال ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بچے اغواء ہورہے ہیں ،گٹروں میں مر رہے ہیں یہ گٹر ہمارے بچوں کی جگہ نہیں، ان حکمرانوں کی جگہ ہے، بھٹو عوام کا سمندر ہے، بھٹو عوام کے بغیر کچھ نہیں،بھٹو کانعرہ بھی یہی ہے، مجھے بڑے افسوس ہے کہ بھٹو کے نام سے امیر طبقے نے غریبوں کے لئے زنجیر بنائی۔

مقبول خبریں