سجاول اور نواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ

دورانیہ 2گھنٹوں سے بڑھا کر10گھنٹے کر دیا گیا‘بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری


Nama Nigar December 11, 2012
شہری حلقوں نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بند کروائیں. فوٹو: فائل

سجاول اور گرد و نواح میں اچانک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2گھنٹوں سے بڑہا کر10گھنٹے تک کر دیا گیا'دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کا نقصان ہو رہا ہے۔

بجلی پر چلنے والی اشیاء جل کر تباہ ہوجاتی ہیں'جبکہ شام5بجے سے رات تک حیسکو کا دفتری نظام معطل ہوجاتا ہے، ایل ایس سے کمپلینٹ سینٹر تک تمام عملے کا فون بند رہتا ہے۔

6

شہری حلقوں نے حیسکو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بند کروائیں اور ایل ایس اور شکایتی مرکز کے فون24گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات پر سختی سے عمل کرائیں تا کہ عوام مزید مشکلات اور پریشانیوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکے۔

مقبول خبریں