نازک مزاج بھارتی فوجی جوان کیموفلاج وردیوں سے بیزار

بھارتی فوجیوں کو پینے کا پانی میسر ہے نہ پہننے کیلیے کپڑے، وردیوں سے جلدی بیماریاں لگ رہی ہیں


News Agencies October 10, 2016
فوٹو : فائل

ایشیا پرحکمرانی کے خواب دیکھنے والابھارت اپنی سرحدوں پرتعینات جوانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ہی ناکام ہے۔بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے کیمپوں کادورہ کرکے مشکل میں پھنس گئے ۔

فوجیوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ کے سرحدوں پر تعینات فوجیوں کے کیمپوں کا دورے کے دوران فوجیوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے۔فوجیوں کا کہنا ہے کہ نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ پہننے کے کپڑے جبکہ وردی مسلسل پہنے رہنے سے جسم میں کیڑے پڑنے لگے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے مونابائوکا دورہ کیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ جوانوں کاجذبہ دیکھنے کی خواہش لے کر راج ناتھ راجستھان کے سرحدی علاقے پہنچے لیکن شکایتوں کے انبار لے کرواپس آئے ۔بھارت کی نازک اندام فورسزکے جوان کیموفلاج یونیفارم سے بھی بیزار ہیں،راج ناتھ سے شکوہ کیا کہ کیموفلاج سے انھیں جلدی بیماریاں ہورہی ہیں۔

مقبول خبریں