ول اسمتھ اور جیڈن اسمتھ کی فلم ’’ آفٹر ارتھ‘‘ کا پہلاٹریلر جاری

ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم اگلے سال 5جون کو فرانس جب کہ7جون کو امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


Net News December 12, 2012
فلم کی کہانی باپ بیٹے اور ان کی پوری فیملی کے گرد گھومتی ہے. فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ہالی وڈ سپر اسٹار وِل اسمتھ اور ان کے بیٹے جیڈن اسمتھ کی نئی سائنس فکشن فلم'' آفٹر ارتھ''کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا پکچرز کے تحت فلمائی گئی اس ایڈونچر فلم کی کہانی باپ بیٹے اور ان کی پوری فیملی کے گرد گھومتی ہے جنکا جہاز سیارچوں کے طوفان کی زد میں آکر ایک نامعلوم خطرناک سیارے پر جاپہنچتا ہے۔حقیقی زندگی کے بعد فلمی پردے پر بھی باپ بیٹے کا کردار نبھاتی ول اور جیڈن اسمتھ کی جوڑی فلم میں انسانوں کے انخلا کے بعد ویران پڑے اس خطرناک سیارے کو کھوجتی نظر آئیگی۔ہدایتکار نائٹ شیامالان کی اس فلم میں وِل اور جیڈ اسمتھ کے ساتھ ازابیل فہرمین نے اہم کردار ادا کیا ہے جسے جیمز لاسیٹر اور وِل اسمتھ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم اگلے سال 5جون کو فرانس جب کہ7جون کو امریکا کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں