ٹھٹھہ کی ہائی رسک یوسیزمیں پولیومہم 17دسمبر سے ہوگی

بچوں کو موذی مرض سے بچانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، نواز سوہو


Nama Nigar December 13, 2012
ضلع کی 16یو سیز میں سہ روزہ مہم کی کامیابی کے لیے والدین سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ ضلع سے پولیو کا مکمل خاتمے کرنے کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، تاکہ معصوم بچوں کواس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔

پولیو کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ضلع کی مختلف تحصیلوں کی 16 ہائی رسک یونین کونسلوں جن میں ٹھٹھہ کی یوسی چھتو چنڈ، یوسی مکلی، یوسی ڈومانی، سجاول کی یوسی علی بحر، یوسی کینجھر، یوسی سجاول، میرپور ساکرو کی یوسی حاجی گھرانو، یوسی غلام اللہ اور یوسی ساکرو، گھوڑا باری کی یوسی گاڑہو اور یوسی کوٹڑی اللہ رکھیو شاہ، میرپور بٹھورو کی یوسی جھوک شریف، جاتی کی یوسی گل محمد بارن جبکہ شاہ بندر کی یوسی لاڈیوں، یوسی گونگانی اور یوسی جونگو جلبانی میں 17 سے 19 دسمبر تک پولیو کیخلاف سہ روزہ مہم شروع کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کے معماروں کو اس خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں، تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ مذکورہ یو سیز کے کسی بھی علاقے میں پولیو ٹیموں کی عدم رسائی کی صورت میں ان کے دفتر میں قائم کنٹرول روم کے فون نمبر 0298920093 یا ڈی ایچ او آفس میں قائم کنٹرول روم کے فون نمبر 0298920154 اور ڈی ایچ او کے موبائل نمبر 03002126089 پر رابطہ کرکے آگاہ کیا جائے ۔

مقبول خبریں