نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کا حنیف جالندھری کوفون

مساجد ومدارس کے یوٹیلٹی بلزمیں ہوشربااضافے کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی


INP December 13, 2012
علماوطلبااورمساجدومدارس کے تحفظ کیلیے ہرممکن کوشش کی جائیگی،پرویز الٰہی۔ فوٹو : فائل

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں مساجد ومدارس کے یوٹیلٹی بلزمیں ہوشربا اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کرادی اورکہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں علما وطلبا کے تحفظ اور مساجد ومدارس کوسیکیورٹی کی فراہمی کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔

چوہدری پرویزالٰہی نے مساجد ومدارس کے یوٹیلیٹی بلزمیں ہوشربااضافے پرحیرت اورافسوس کے ملے جلے جذبات کا اظہارکیا اورکہا کہ وہ اس معاملے میں صدرِ مملکت سمیت دیگر متعلقہ ذمے داروں سے رابطہ کریں گے اوراس فیصلے کو واپس لینے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔

14

اس موقع پرچوہدری پرویز الٰہی نے کراچی کے بعض مدارس کے اساتذہ وطلبا کی شہادت پرمولانا محمد حنیف جالندھری سے تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ کراچی سمیت ملک بھرمیں علماوطلباکے تحفظ کو یقینی بنانے اور مساجد ومدارس کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا جالندھری کے مطالبے پر مدارس کے شہیداساتذہ وطلبا کے قاتلوں کے خلاف غیرجانبدرانہ اورمنصفانہ تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی۔