رنبیر اور عرفان کی فلمیں آسکر ایوارڈ میں شریک کرنے کی تیاریاں

’’برفی‘‘رنبیرکپور اور’’پان سنگھ تومار‘‘عرفان خان کی فلم ہے۔ دونوں فلمیں جنھیں عالمی پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔


Net News December 14, 2012
رنبیر کپور اور عرفان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے فنکاروں کی حیثیت سے ہوتا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ کی دو فلمیں '' برفی'' اور ''پان سنگھ تومار'' کو آسکر ایوارڈ میں شریک کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

''برفی''رنبیر کپور اور ''پان سنگھ تومار'' عرفان خان کی فلم ہے۔ یہ دونوں فلمیں جنھیں عالمی پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو چکی ہے اور متعدد معتبر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں ،اب دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں شریک ہونے کے لیے رواں دواں ہیں ان دونوں کو دنیا کی 70بہترین فلموں میں شامل کرلیا گیا ہے اس طرح یہ فلمیں اکیڈمی ایوارڈ بانٹا ایوارڈ اور فنٹاسٹک بلب کے پاپولر گروپ میں شامل ہو چکی ہیں جہاں انھیں بہترین پیشہ وارانہ اداکاری بیسٹ سیلیبریٹی بیسٹ ہوم بیسٹ سنیما ٹو گرافی سیٹ ساونڈ سیٹ مووی ااسکرپٹ اور سیف مووی انٹرنیشنل ٹرمانالوجی کی کیٹیگریز میں شامل ہو سکتی ہیں ان فلموں کے ادارے ڈزنی ورلڈ اور یوٹی وی کمپنیز کو امید ہے کہ ان کی فلمیں تاریخ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مقبول خبریں