انٹرکے ضمنی امتحانات31 دسمبرسے شروع ہونگے

ضمنی امتحانات کے لیے 50امتحانی مراکز مقرر کیے گئے ہیں


Staff Reporter December 14, 2012
ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز متعلقہ تعلیمی اداروں میں ارسال کردیے گئے ہیں. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سائنس جنرل سائنس، کامرس (ریگولر؍ پرائیویٹ، آرٹس ریگولر؍پرائیویٹ) ہوم اکنامکس،خصوصی طلبا اورسی ٹی، پی ٹی سی کے ضمنی امتحانات 31دسمبرسے شروع ہونگے۔

بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز متعلقہ تعلیمی اداروں میں ارسال کردیے گئے ہیں، ضمنی امتحانات کے لیے 50امتحانی مراکز مقرر کیے گئے ہیں جس میں 38466 امیدوار شریک ہوں گے، تمام پرچے دوپہر2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو3 بجے سے5 بجے تک پرچے لیے جائیں گے۔

مقبول خبریں