ہیئر ٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی عام گنج پن چھپانے کیلئے وگوں کا استعمال محدود

شہر میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کے درجنوں ادارے قائم، خواتین اب بھی زلفوں کو لمبا کرنے کیلیے مصنوعی لٹیں استعمال کررہی ہیں.


Ehtisham Mufti December 15, 2012
بوہری بازار میں دکاندار مصنوعی بالوں سے تیار وگوں کو فروخت کرنے کے لیے سجا رہے ہیں( فوٹو:عرفان علی)

ہیئرٹرانسپلانٹ ٹیکنالوجی عام ہونے کے بعد گنج پن چھپانے کیلیے مصنوعی بالوں سے بنی وگوں کا استعمال محدود ہوگیا ہے۔

تاہم خواتین کی بڑی تعداد اب بھی زلفوں کو لمبا کرنے اور نت نئے ہیئراسٹائلز کے لیے مصنوعی لٹیں استعمال کررہی ہیں، گنجے سروں کو چھپانے کے لیے وگ استعمال کرنے والے افراد اب زیادہ تر ہیرٹرانسپلانٹ کو ترجیح دے رہے ہیں جس میں مصنوعی طریقے سے ہوبہو اصلی بال سرکی جلد میں پیوست کردیے جاتے ہیں، شہر میں درجنوں کمپنیاں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی خدمات فراہم کررہی ہیں جبکہ بڑے ہیئرسیلونز پر بھی ہیئرٹرانسپلانٹ اور جلدی امراض کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

ہیرٹیکنالوجی کے ایک ماہر قمرمنوں نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ بڑے اسکرین کے بعض معروف ایکٹرز اور ایکٹریس بھی وگوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان وگوں کی قیمت20ہزار روپے تا25ہزار روپے ہوتی ہے، فلمی ایکٹرز اپنے گنج پن کو چھپانے یا پھر فلمی کردار کے مناسبت سے لمبے، گھنگرالے یا فوجی کٹ وگوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان مہنگے وگ میں لگے بال انتہائی نرم اور سلکی ہوتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ پوش علاقوں کی وہ خواتین اور فلمی ایکٹریس جن کے بال کم ہوتے ہیں وہ نقلی وگوں کے ذریعے اپنے بالوں کو لمبے کرتی ہیں۔

4

جبکہ مختصر بال رکھنے والے خواتین محفلوں اور تقریبات کے مطابق اپنے بالوں کوسنوارنے کے لیے وگوں کا استعمال کرتی ہیں، قمرمنوں نے بتایا کہ وگوں کی بنیاد کپڑا ہوتی ہے جس پر غیرقدرتی بال لگائے جاتے ہیں وگوں کی بنیادی خامی یہ ہے کہ اس میں لگے بال ٹریٹڈ نہیں ہوتے بلکہ ڈیڈ بال ہوتے ہیں جنہیں نہ دھویا جاسکتا اور نہ ہی کنڈیشننگ کیا جاسکتا ہے اسکے علاوہ وگوں کے اسٹائل میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہے، ان عوامل کے سبب ملک میں اب وگوں کے استعمال کا رواج ختم ہوتا جارہا ہے اور ملک میں ہیرسسٹم کے نئے سلوشنز متعارف ہوچکے ہیں۔

جس میں گنچ پن کے حامل لوگوں کا رحجان بڑھتا جارہا ہے، انھوں نے بتایا کہ نئی ہیرسلوشنز دراصل اسٹیٹ آف دی آرٹ بن گیا ہے جس کی بنیادنائیلون کی نیٹ، مونوفلیمنٹ ہوتی ہے اور اس سسٹم میں مختلف معیار کے لیس متعارف کیے گئے ہیں، مذکورہ ہیرٹریٹمنٹ اگر چین کے خام مال سے کیا جائے تو اس کی کم سے کم قیمت10 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزارروپے ہوتی ہے جبکہ اعلی کوالٹی کے لیس کی حامل ہیرٹریٹمنٹ50 تا55 ہزار روپے میں کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں