سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ اسپتال سے محل منتقل ہو گئے

سعودی شاہ عبالللہ کی صحت کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں۔


Online December 15, 2012
10 نومبر کو شاہ عبداللہ کی کمر کا آپریشن ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ اسپتال سے اپنے محل منتقل ہوگئے ہیں جہاں وہ آرام کر رہے ہی۔

ڈاکٹروں نے انھیں فی الحال کوئی سرکاری کام نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،یہ اعلان شاہی عدالت نے کیا ہے ، یاد رہے10 نومبر کو شاہ عبداللہ کی کمر کا آپریشن ہوا تھا،جس کے بعد انہیں 28نومبر کو سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا، لیکن پھر وہ منظر عام پر دکھائی نہیں دئیے ، جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں۔

مقبول خبریں