افغان حکومت نصف حصہ پاکستان اورطالبان کو دیگیوالٹرجونز

عوام غم وغصے میں ہیں لیکن کانگریس میں کوئی غصہ نہیں،امریکی رکن کانگریس


INP December 15, 2012
عوام غم وغصے میں ہیں لیکن کانگریس میں کوئی غصہ نہیں،امریکی رکن کانگریس فوٹو: فائل

KARACHI: امریکی رکن کانگریس والٹر جونز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت اپنے ملک کا نصف حصہ پاکستان اور طالبان کے حوالے کرنے جا رہی ہے۔

امریکی اخبار''دی ایگزامینر''کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کیرولینا سے امریکی ایوان نمائندگان کے منتخب نمائندے والٹرجونزکو افغان جنگ پرایوان میں خطاب کی صرف 5 منٹ کے لیے اجازت دی گئی۔

4

انھوں نے کہا کہ افغان حکومت امن بات چیت کی کوششوں کاآغازکر رہی ہے جس میں افغانستان میں امریکا کی جگہ پاکستان حاصل کرے گا اور طالبان کوحکومت میں اہم عہدے دیے جائیں گے۔ ان علاقوں میں جہاں ہم اپنے مردوں اور عورتوں کو افغانستان کی جنگ میں کھو دیا ہے اور اب ہم ان علاقوں کو ان کے حوالے کرنے جارہے ہیں ۔انھوں نے کانگریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب کانگریس میں غم و غصہ کہاں ہے؟ انھوں نے کہا کہ افغانستان طالبان کے حوالے کرنے پرامریکی عوام میں غم و غصے میں ہیں لیکن کانگریس میں کوئی غصہ نہیں۔