یمنی طیارے کا القاعدہ کی پناہ گاہوں پر حملہ 5جنگجو ہلاک

صدر کے پریس سیکریٹری کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے


Online July 25, 2012
صدر کے پریس سیکریٹری کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے ۔ فائل فوٹو

یمن میں لڑاکا طیاروں کے القاعدہ کی خفیہ پناہ گاہوں پر فضائی حملوں میں پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یمنی حکام کے مطابق لڑاکا طیاروں نے گزشتہ شب ملک کے جنوبی صوبے آبیان کے علاقے المقاد میں القاعدہ سے منسلک جنگجوئوں کی خفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ جنگجو مارے گئے ۔

علاوہ ازیں یمن کے دارالحکموت صنعاء میں صدر عابد ربو منصور الہادی کے پریس سیکرٹری یحیی العرصے کی کار پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں ہم اس حملے میں یحیی العرصے بال بال بچ گئے۔

مقبول خبریں