20سال قبل محفل تھیٹر بننے والے سینماکودوبارہ بحال کرنے فیصلہ

محفل سینما کو تھیٹر میں تبدیل کردیا گیا تھا ‘جہاں ’’شرطیہ مٹھے‘‘ سمیت کئی یادگار اسٹیج ڈرامہ پیش کیے گئے۔


Cultural Reporter December 17, 2012
فلم انڈسٹری کے بحران کے باعث ملک میں 150سینما گھر رہ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بیس سال قبل محفل تھیٹر میں تبدیل کیے جانے والے سینما کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 20سال قبل محفل سینما کو تھیٹر میں تبدیل کردیا گیا تھا 'جہاں اس عرصہ کے دوران ''شرطیہ مٹھے'' سمیت کئی یادگار اسٹیج ڈرامہ پیش کیے گئے 'مگر اب اسے دوبارہ سے سینما بنایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے پلازہ سینما اور محفل تھیٹر کے مالک حاجی اقبال بیگ نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محفل تھیٹر کو دوبارہ سے سینما بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ محفل تھیٹر جدید سینما کی شکل میں فلم بینوں کو مایوس نہیں کریگا 'جس کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیاہے۔

مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کا بے حد دکھ ہے 'اس بحران کے باعث ہی ملک بھرکے 700سینماگھروں میں سے صرف ڈیڑھ سو سینما گھر رہ گئے ہیں۔ حاجی اقبال بیگ نے کہا کہ لاہور میں کبھی 82سینما ہوا کرتے تھے آج صرف 16سینما رہ گئے ہیں۔ان سب سینمائوں کو انڈین فلموں کی پاکستان میں امپورٹڈ پالیسی نے ٹوٹنے سے بچایا ہوا ہے۔

02

انھوں نے کہا کہ سال کی چار فلمیں ڈیڑھ سو سینما گھروں کے لیے کافی نہیں 'بلکہ سالانہ کم ازکم سو فلمیں بنیں تو پھرہی یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے۔ لاہور میں پچیس اور پورے ملک میں پچاس نئے سینما گھر بن رہے ہیں جس کا کریڈٹ بھارتی فلموں کو جاتا ہے۔ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں حاجی اقبال بیگ نے کہا کہ یہ فیصلہ فلم بینوں پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ کون سی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر پروڈیوسر معظم اور سینما آنرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری قیصر ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں