کارکن نے عمران سے 100 روپے واپس مانگ لیے آئندہ باعزت واپسی کا راستہ رکھنے کے ’’مشورے‘‘

آپ نے نہ ملاقات کی نہ بنی گالا سے نیچے اترے، برائے مہربانی ہمارے 100، 100 روپے واپس کردیں، کارکن


News Agencies November 03, 2016
پی ٹی آئی قیادت کو ناراض کارکنوں کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں جس میں شدید تنقید کے ساتھ ساتھ ’’مشورہ‘‘ بھی دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے کارکن احتجاج ختم کرنے پر کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔

بھکر سے ایک کارکن اللہ دتہ نے عمران خان کو خط لکھا ہے کہ آپ نے نہ ملاقات کی نہ بنی گالا سے نیچے اترے، برائے مہربانی ہمارے 100، 100 روپے واپس کردیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو ناراض کارکنوں کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں جس میں شدید تنقید کے ساتھ ساتھ ''مشورہ'' بھی دیا جا رہا ہے کہ آئندہ باعزت واپسی کا راستہ رکھاکریں۔

مقبول خبریں