امریکاکی پاکستان پرمعاشی پابندیاں عائد کرنیکی دھمکی

پاکستان،ترکمانستان براستہ افغانستان گیس معاہدے پرکام کرے،جرمانہ بھی دینگے، امریکا.


INP December 17, 2012
پاکستان،ترکمانستان براستہ افغانستان گیس معاہدے پرکام کرے،جرمانہ بھی دینگے، امریکا. فوٹو: فائل

امریکانے پاک ایران گیس پائپ لائن پرتحفظات کا اظہار کر دیا،واشنگٹن کاکہنا ہے کہ پاکستان نے منصوبہ منسوخ نہ کیا تو اس پر معاشی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

پاکستان میں توانائی کے بدترین بحران کے باعث ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے کامعاہدہ کیا گیا تھا جو طویل عرصے سے تاخیرکاشکارہے،ذرائع کاکہناہے کہ امریکا مسلسل منصوبے سے متعلق پاکستان پر دبائو ڈالتارہاہے اوراب اس نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران کیساتھ منصوبہ ختم نہ کیاتوپاکستان پر معاشی پابندیاںلگادی جائیں گی۔

03

امریکا کا اصرار ہے کہ پاکستان، ترکمانستان براستہ افغانستان گیس پائپ لائن معاہدے پرکام کرے جس کیلیے مالی اور تکنیکی معاونت واشنگٹن فراہم کریگا، اس کے ساتھ ہی امریکا پاکستان کوجرمانے کی رقم دینے کیلیے بھی تیارہے۔