کشمیریوں کے حق خودارادیت پر دورائے نہیںمیر واعظ

جموں وکشمیر کے سینے پر خونی لکیر نے ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے جدا کر رکھا ہے


INP December 17, 2012
جموں وکشمیر کے سینے پر خونی لکیر نے ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے جدا کر رکھا ہے فوٹو: اے ایف پی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں کوئی دورائے نہیں ہیں اور نہ ہی لائن آف کنٹرول پر خار دار تاروں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی خوشبو کو قید کیا جا سکتا ہے۔

آر پار کے کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں طرف کی قیادت کو تسلسل کے ساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ آزادی کی منزل قریب سے قریب تر آسکے۔ وہ مظفرآباد پہنچنے کے بعد آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے بات چیت کررہے تھے۔

14

اس موقع پر حریت رہنماؤں کے وفد کے ارکان پروفیسر عبدالغنی بٹ، عباس انصاری، بلال غنی لون، مصدق عادل، مختار وازمی، آغا سید حسن الموسوی کے علاوہ اسپیکر اسمبلی سردار غلام صادق خان،آزاد کشمیر کے وزرا عبدالماجد خان، میاں عبدالوحید، سلیم بٹ، فرزانہ یعقوب، فیصل راٹھوراور دیگر بھی موجود تھے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سینے پر کھینچی گئی جبری خونی لکیر نے ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے جدا کر رکھا ہے۔ آزادی کی تحریکوں میں مصائب و مشکلات ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن جبر اور ظلم و بربریت کے باوجود کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے ہر گز روکا نہیں جا سکتا ۔