توہین عدالت کا باربار استعمال نہ کیا جائے عاصمہ جہانگیر

تیزی سے مقدمات نمٹانے کی عدالتی پالیسی انصاف کے قتل کے مترادف ہے


INP December 18, 2012
تیزی سے مقدمات نمٹانے کی عدالتی پالیسی انصاف کے قتل کے مترادف ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈ ووکیٹ نے کہاہے کہ توہین عدالت کے قانون کے بارباراستعمال کرنے سے اس کی افادیت ختم ہوجائے گی۔

تاہم متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دینا چاہیے۔

7

وہ پیرکویہاں میڈیاسے بات چیت کررہی تھیں ۔ عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ جوڈیشل پالیسی پر نظر ثانی ضروری ہے، صرف تیزی سے مقدمات نمٹانے سے انصاف نہیں ہوگا بلکہ انصاف کے قتل کے مترادف ہوگا ۔