ملازمتوں کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والا شخص گرفتار

قبضے سے ایم این اے کا لیٹر پیڈ ، ہائی ویز سمیت مختلف سرکاری محکموں کی مہریں برآمد


Nama Nigar December 19, 2012
ملزم مبینہ طور پر سینکڑوں افراد کو سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر لاکھوں روپے فراڈ کر چکا ہے. فوٹو: فائل

ٹنڈو الہ یار نے جعلی سرکاری ملازمتوں کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے مہریں برآمد کر لیں۔

ملزم مبینہ طور پر سینکڑوں افراد کو سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر لاکھوں روپے فراڈ کر چکا ہے، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار پولیس کے ایس ایچ او عثمان لغاری کی سربراہی میں مصطفیٰ کالونی میں چھاپہ مار کر سرکاری ملامزت کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے امداد علی ولد عطا محمد جٹ عرف بھٹو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈو الا یار کالی مندر کا رہائشی عبدالجمجید جاٹ نے ایک درخواست دی تھی ، امداد علی جٹ عرف بھٹو نے اس سے سرکاری ملازمت دلانے کا جھانسہ دیا اور اسکے عوض مجھ سے 6لاکھ روپے بٹور لئے لیکن کئی ماہ گذر گئے لیکن نوکری نہیں ملی، تقاضہ کرنے پر رقم بھی نہیں دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاںبھی دے رہا ہے جسکے بعد ایس ایچ او کی سرباراہی میں مذکورہ کالونی میں کارروائی کی گئی۔

03

پولیس کے مطابق ملزم امداد علی جٹ عرف بھٹو گزشتہ 25سالوں سے ٹنڈو الہ یار میں مقیم ہے اور اسکے قبضے سے ایم این اے میر منور تالپور کی لیٹر پیڈ ہائی وے اور او جی کا کمپیوٹرائز جعلی کارڈ، 5عدد اسلحے کے جعلی لائسنس،40سے 50افراد کے جعلی سرکاری ملازمت آرڈر اور لا تعداد TCکے ریکارڈ لافافے برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب انتہائی با خبر ذرائع سے ایکسپریس کو ملنے والی اعطلاعات کے مطابق مذکورہ ملزم پر مبینہ طور پر کسی باثر شخصیت کا ہاتھ بتایا جاتا ہے جسکے بارے میں پولیس کچھ بتانے سے گریز کر رہی ہے اور لا علمی کا اظہار کر رہی ہے، پولیس نے ٹنڈو لہ یار تھانے میں عبدالمجید کی مدعیت میں 506/06/420کے مقدمات درج کر لیے ہیں جو فراڈ سرکاری جعلی آرڈر کے مقدمات ہیں۔

مقبول خبریں