ٹنڈوالہیار بدامنی کا گڑھ بن گیا درجنوں موٹر سائیکلیں چوری

شہر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے، شہریوں کا اظہار تشویش


Nama Nigar July 26, 2012
شہر کے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے، شہریوں کا اظہار تشویش .فائل فوٹو

ٹنڈوالہیارشہر میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں ، ایک ہفتے کے دوران درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں، پولیس کی خاموشی پر شہریوں کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار بدامنی کا گڑھ بن گیا،

بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹنے اور ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز3 نامعلوم مسلح افراد نے جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے نعمان ڈیری فارم میں داخل ہوئے اور مالک کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقد اور موبائل فون چھن کر لے گئے۔

بدھ کی صبح شہر کے وسط میں واقع اسٹیشن چوک سے اکبر ملک کی دکان میں بھی تین نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور ملازمین کو یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب رواں ہفتے کے دوران مختلف مقامات سے درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مقبول خبریں