سونے کی قیمت 200 روپے گھٹ کر 50 ہزار 600 روپے رہ گئی چاندی مہنگی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور171 روپے کی کمی ہوئی


Business Reporter November 20, 2016
فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 634.28 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1208 ڈالر ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔

تولہ قیمت 50 ہزار 600 اور دس گرام 43 ہزار 371 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت10 روپے بڑھ کر740اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے بڑھ کر 634.28 روپے ہوگئی۔

مقبول خبریں