بھارتی کمپنی تھر کول سے بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے طارق سعید

2 ہزار میگاواٹ پراجیکٹ پر صدرمملکت نے خوشی کااظہار، بات آگے بڑھانے کا عندیہ دیا


Business Reporter December 20, 2012
وزیراعلیٰ سندھ نے بات چیت کو حتمی شکل دینے کیلیے فیڈریشن کو تعاون کا یقین دلایا۔ فوٹو فائل

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر طارق سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سرمایہ کاری اورتجارتی لین دین کو بڑھانے کیلیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔

بھارتی کمپنی پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلیے 2 ہزارمیگا واٹ بجلی تھرکول کے ذریعے پیدا کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے جس کے لیے صدرآصف علی زرداری نے بجلی پیدا کرنے والی بھارتی کمپنی کے ساتھ بات چیت مزید آگے بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر ہائوس کراچی میں صدرآصف علی زرداری نے ایف پی سی سی آئی کی 36 ویں ایکسپورٹ ٹرافی ا یوارڈ کرنے کی تقریب کے موقع پر تاجروصنعتکاربرادری کودرپیش توانائی بحران سے نجات دلانے کیلیے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارتی کمپنی کی تھرکول کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا اور توانائی بحران کو دورکرنے کیلیے ایف پی سی سی آئی کو بھارتی کمپنی کے ساتھ بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کاعندیہ بھی دیا۔

08

جبکہ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ایف پی سی سی آئی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ بات چیت کو حتمی شکل دینے کیلیے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیارہے۔ طارق سعید نے بتایا کہ صدرمملکت نے منگل کی رات کو بات چیت کے دوران ایف پی سی سی آئی کے اراکین کو معاشی ترقی اور مستحکم پاکستان کیلیے بھرپور اقدامات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی کیلیے موجودہ حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔