بھارتی مصنوعات کی نمائش آج سے شروع ہوگی

سراج قاسم تیلی افتتاح کریں گے، شرکت کیلیے 65 رکنی بھارتی وفد کراچی پہنچ گیا


Business Reporter December 21, 2012
نمائش میں 35 بھارتی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی پہلی تین روزہ سولو نمائش ''انڈین ایکسپو'' جمعہ سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہورہی ہے۔

جس کیلیے 65 رکنی وفد کراچی پہنچ گیا، وفد کی قیادت معروف بھارتی تاجر اور نمائش کا انعقاد کرنیوالے سرکاری ادارے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) کے صدر ایم رفیق احمد کررہے ہیں، افتتاح بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کریں گے، نمائش میں 35 بھارتی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، نمائش کا انعقادکراچی چیمبر کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

1

25 بھارتی تاجروں نے سونے کے زیورات منفی فہرست میں ہونے اور پاکستان کی جانب سے زیورات کی فروخت کی اجازت نہ ملنے کے سبب دورہ اور نمائش میں شرکت منسوخ کردی ہے۔ نمائش میں ڈیزل انجن، پمپنگ سیٹ، جنریٹرز، آٹو پارٹس، سائیکل کے پرزہ جات، ہینڈ ٹولز، روفنگ شیٹ سمیت دیگر تعمیراتی آئٹمز کے علاوہ سولر انرجی، الیکٹریکل مصنوعات، ہینڈی کرافٹس، ٹیکسٹائل، کنزیومر آئٹمز، صنعتی استعمال کیلیے گیس پلانٹس اینڈ ایکویپمنٹ ، ٹیکسٹائل، فٹ ویئر، ایگرو، ڈیری ودیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔

مقبول خبریں