تاجر کے گھر پر فائرنگاہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ

گولیاں کمرے کی دیواروں پر لگیں،شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس


Nama Nigar December 21, 2012
تاجر ریاض احمد کا کہنا ہے کہ محلے میں فائرنگ کا یہ مسلسل تیسرا واقع ہے. فوٹو: فائل

کُنری کے محلہ منشی گوٹھ میں گزشتہ شب تاجر کے گھر پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

جبکہ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے خلاف تاجروں اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب محلہ منشی گوٹھ میں شہر کے مشہور تاجر ریاض احمد کے گھر پر نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، گولیاں لوہے کے گیٹ سے پار ہو کر کمرے کے اندر دیواروں پر لگیں، تاہم گھر میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

2

شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، تاجر ریاض احمد کا کہنا ہے کہ محلے میں فائرنگ کا یہ مسلسل تیسرا واقع ہے، لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی، جسکے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دریں اثناء واقعہ کے خلاف معززین شہر اور تاجروں کی بڑی تعداد نے محلہ منشی گوٹھ سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے واقعے کے سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک پی پی تعلقہ صدر نواز علی سومرو نے کہا کہ موجود افسران کی نااہلی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں اور علاقہ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور متنبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا تو شہری ایکشن کمیٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ انھوں نے نااہل پولیس افسران کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں