قومی اسمبلیجوابات نہ ملنے پراپوزیشناتحادیوں کا واک آئوٹ

وقفہ سوالات بغیرکارروائی ختم،25سوالات کاجوابات نہ ملناریکارڈہے،فیصل کنڈی


News Agencies/Numainda Express December 21, 2012
وقفہ سوالات بغیرکارروائی ختم،25سوالات کاجوابات نہ ملناریکارڈہے،فیصل کنڈی فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے جوابات نہ آنے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، اے این پی اور اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ ہم خیال نے ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا ۔

جمعرات کو 25 سے زائد سوالات کے جوابات نہ آنے پر ق لیگ کے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے، ایاز صادق نے کہا کہ بیوروکریشی کا رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے ، وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین بیورو کریسی کا وطیرہ بن گیا ہے،اس پر سخت ایکشن لینا چاہئے۔

06

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ 25 سوالوں کا جواب نہ دینا ریکارڈ ہے، ایم کیو ایم کے رکن سفیان یوسف نے کہا کہ جس وزارت کی جانب سے جواب نہ آئے ، اس کے سیکرٹری کی تنزلی کی جائے ، سید خورشید شاہ اور فاروق ایچ نائیک نے ڈپٹی اسپیکر کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ وزراء اور سیکرٹریوں کیخلاف وزیراعظم کو خط لکھیں گے۔ وزیراعظم پرویز اشرف نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اس دوران ان کی نشست پر درخواستوں پر دستخط کرانے کے لیے کئی ارکان جمع ہوگئے ، آئی این پی کے مطابق قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے وزیراعظم کی نشست پر جا کر ملاقات کرنیوالے لیگی رکن سردار یعقوب خان ناصر کو ڈانٹ کر اپنی نشست پر بٹھادیا ۔