اردویونیورسٹی میں ’’سندھی ثقافت اور نئی نسل‘‘ کے موضوع پرسیمینارکا انعقاد

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاعر ہدایت بلوچ نے کہا ہے کہ اپنی ثفافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے


Staff Reporter December 22, 2012
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاعر ہدایت بلوچ نے کہا ہے کہ اپنی ثفافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے فوٹو: فائل

اردویونیورسٹی میں ''سندھی ثقافت اور نئی نسل'' کے موضوع پرسیمینارکا انعقادکیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاعر ہدایت بلوچ نے کہا ہے کہ اپنی ثفافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،شعبہ سندھی کے چیئرمین ڈاکٹر کمال جامڑو نے کہا کہ سندھ قدیم تہذیب و ثقافت کا گہوارہ ہے،پروفیسر طارق عزیز شیخ نے کہا کہ زبان نہ سمجھنے والا بھی جب سندھی موسیقی سنتاہے تو جھوم اٹھتا ہے،ڈاکٹر عنایت حسین لغاری نے کہا کہ سندھی ثقافت کا فروغ اس وقت زیادہ موثرہوگا جب سندھ میں معیاری تعلیم عام ہوگی، اے حمید بھٹو نے کہا کہ موجودہ ثقافتی تحریک سے نئی نسل میں اپنے ہیروز اور قدروں کی شناخت بڑھے گی اس موقع پر سیما ابڑو ، خدیجہ سومرو، زبیدہ ہنگورو، وحید خاصخیلی اور دیگر نے بھی تحقیقی مقالے پیش کیے۔

مقبول خبریں