پرفارمنس نے عمروں کی تفریق کو ختم کردیا مادھوری

فلم میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔


Net News December 23, 2012
مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم ’’گلاب گینگ ‘‘کی شوٹنگ شروع کردی گئی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ اداکارہ مادھوری نے ڈکشٹ نے کہا ہے کہ نئی فلم ''گلاب گینگ '' میں جوہی کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے ہماری پرفارمنس نے عمروں کی تفریق کو بھی ختم کردیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نئی فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں ۔قبل ازیں بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم ''گلاب گینگ ''کی شوٹنگ شروع کردی گئی ۔اداکارہ نے کہاہے کہ اس فلم میں سماجی ناانصافی کے خلاف فلاحی کام کرنے والی خواتین کا گینگ بنایا گیا ہے اور یہ فلم ایک حقیقی واقعہ سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے اس فلم میں میرے ساتھ مادھوری ڈکشٹ اہم کردار نبھارہی ہیں ۔

3

اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر ہم سب بہت خوش ہیں کیونکہ یہ فلم ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی طرح ہوگی جس میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

مقبول خبریں