نوکوٹ چور دکان سے30 لاکھ کا سونا اور چاندی لے اڑے

مین شاہی بازار میں واقع شریش کمار سونار کی دکان کے تجوری کے تالے کاٹے گئے


Nama Nigar December 23, 2012
بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے. فوٹو: فائل

نوکوٹ میں چور ہندو تاجر کی دکان سے30 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور چاندی لے اڑے۔

واقعے کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجاً دکانیں بند کر دی گئیں، تفصیلات کی مطابق نوکوٹ شہر کے مین شاہی بازار میں واقع شریش کمار سونار کی دکان سے گزشتہ شب نامعلوم چور تجوری کے تالے کاٹ کر 30 لاکھ روپے مالیت کا 30 تولے سونا اور چاندی چوری کرکے لے گئے، اطلاع ملنے پر بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے صدر آصف رضا قائم خانی اور دیگر عہدیدار جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ احتجاجاً دکانیں بند کر دی گئیں۔

02

اس موقع پر دکان مالک سریش کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ اطلاع کے باوجود نوکوٹ پولیس 2 گھنٹے کے بعد پہنچی، بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہے اور نوکوٹ پولیس چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں