- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- کارکردگی نہ دکھانے والے ججز کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
کراچی میں مکا چوک پر متحدہ لندن کے کارکنان کی پولیس اور رینجرز سے مڈ بھیڑ
کراچی: عزیز آباد کے قریب ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے مکا چوک پر پارٹی پرچم لگانے اور یادگار شہدا جانے کی کوشش پر ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع جناح گراؤنڈ میں یوم شہدا کے موقع پر یادگار شہدا جانے والے ایم کیوایم لندن کے ارکان کو رینجرز کی جانب سے روک لیا گیا، ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان رینجرز کے ساتھ مذاکرات جاری تھے کہ یوم شہدا میں شریک ہونے والے کارکنان نے مکا چوک پر بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ کردی اور لیاقت علی خان چوک پر پوسٹرز اور جھنڈا لگانے کی کوشش کی گئی جس پر رینجرز اور پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کو حراست میں لے لیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’مکا چوک‘‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
اس موقع پر رینجرز افسران اور ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں خاتون ونگ کو یادگار شہدا پر حاضری دینے اور فاتحہ کوانی کی اجازت دے دی ۔
رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو بھی قرآن خوانی سے نہیں روکا لیکن قرآن پاک پڑھنے کے لیے سڑک موزوں جگہ نہیں، قرآن کو سیاسی طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور شہر میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ خواتین نے قرآن خوانی کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن پڑھنے کی اجازت دی گئی کیوں کہ احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا تھا اور یہاں ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی تھیں۔
دوسری جانب حیدر آباد کے پکا قلعہ گراؤنڈ میں بھی حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس نے گراؤنڈ کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردیئے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ہر سال 9 دسمبر کو یوم شہدا منایا جاتا ہے تاہم ایم کیو ایم پاکستان کی بانی متحدہ سے اظہار لاتعلقی کے بعد اب دونوں جماعتیں الگ الگ تقریبات منعقد کررہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔