ایم کیوایم کے مرکز عزیز آباد پر واقع ’’مکا چوک‘‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
مکا چوک کا نیا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

مکا چوک کا نیا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

کراچی: شہری انتظامیہ نے ایم کیوایم کے مرکز عزیز آباد پر واقع مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کی انتظامیہ نے ایم کیوایم کے مرکز عزیز آباد پر واقع مکا چوک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکا چوک کا نیا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اوراس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی جلد فیصلہ کرکے نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیان کے بعد رینجرز نے نائن زیرو پر آپریشن کرکے اسے سیل کردیا جب کہ کراچی سمیت حیدرآباد سے بھی الطاف حسین کی تصاویر ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کےعلاوہ ایم کیوایم کے دفاتر کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔