ترسیلات زرجولائی تا نومبر 7 ارب 87 کروڑ ڈالر تک محدود

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب 7 کروڑ22لاکھ 10ہزار ڈالر سے 2.45 فیصد یا 19 کروڑ 77لاکھ 20 ہزار ڈالر کم ہیں


Business Reporter December 10, 2016
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب46کروڑ 51لاکھ 90 ہزار ڈالر ملے تھے۔ فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں 7ارب 87 کروڑ 44 لاکھ 90ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8ارب 7 کروڑ22لاکھ 10ہزار ڈالر سے 2.45 فیصد یا 19 کروڑ 77لاکھ 20 ہزار ڈالر کم ہیں، نومبر2016 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1ارب 61کروڑ 64لاکھ 30 ہزار ڈالر رہی جو اکتوبر 2016 کے مقابلے میں 3.63 فیصد اور نومبر 2015 کے مقابلے میں 3.27 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب46کروڑ 51لاکھ 90 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات36کروڑ 27لاکھ 10 ہزار ڈالر، امریکا19کروڑ 39لاکھ 80 ہزار ڈالر، برطانیہ 19 کروڑ 28لاکھ ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 19 کروڑ 31لاکھ 20 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 3کروڑ 70لاکھ 30ہزار ڈالراور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 17کروڑ 16لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ نومبر 2015 میں سعودی عرب 48کروڑ 82لاکھ 90ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 35کروڑ 8لاکھ 40ہزار ڈالر، امریکا 19کروڑ 23لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 10 لاکھ ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) 19کروڑ 14لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں 3کروڑ 16لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ملکوں سے 11کروڑ 95لاکھ 70ہزارڈالر ملے تھے۔

مقبول خبریں