صدر 25 دسمبر کو ہالا کا دورہ کریں گے علی حسن ہنگورو

وفاقی کابینہ اور یوسف رضا گیلانی بھی ہمراہ ، دورے میںاہم اعلانات متوقع ہیں


Nama Nigar December 24, 2012
صدر کی آمد کے سلسلے میں ہالا کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے. فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و وفاقی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ہالا کا دورہ کریں گے جہاں مخدوم ہائوس میں مٹیاری، ہالا کے معززین صدر سے ملاقات کریں گے۔

مخدوم ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر علی حسن ہنگورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کو ہالا میں 25 دسمبر کو صدر آصف علی زرداری وفاقی کابینہ کی ساتھ آئیں گے اور مخدوم ہائوس میں وفاقی وزیر و سروری جماعت کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ اس موقعے پر اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جبکہ مخدوم ہائوس میں مٹیاری ضلع کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے، صدر کی آمد کے سلسلے میں ہالا کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ہالا شہر میں صفائی کے عملے کو بھی دن رات کام پر لگادیا گیا ہے۔

مقبول خبریں