مورو کی تمام سڑکیں ازسرنو تعمیر کرائی جائیں گی فریال تالپور

آئندہ انتخابات شفاف ہونگے، کسی میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ دھاندلی کرسکے


Nama Nigar December 25, 2012
فریال تالپور نے کہا کہ عام انتخابات صاف شفاف کرائے جائینگے اور کسی میں جرأت نہیں ہو گی کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کراسکے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما وشعبہ خواتین کی سربراہ ایم این اے فریال تالپور نے نوابشاہ کے قریب گوٹھ حاجی غلام مصطفی کورائی میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ، جو لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔

انہیں بھی چاہیے کہ وہ بھی عوام کی خدمت کریں۔مو رو کی حالت انتہائی خراب ہے عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، میں انھیں یقین دلاتی ہوں کہ مورو شہر کی تمام سڑکیں از سر نو تعمیر کرائی جائینگی اور شہریوں کے مسائل حل کرائینگے۔ پیپلز پارٹی پہلی بار اپنی مدت مکمل کررہی ہے، عام انتخابات صاف شفاف کرائے جائینگے اور کسی میں جرأت نہیں ہو گی کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کراسکے۔ ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائینگے، استقبالیے سے ضیاء الحسن لنجار، حاجی علی حسن زرداری، آفتاب زرداری، حاجی غلام مصطفی کورائی، خان بہادر بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سومرو، کورائی، کیریو، سولنگی اور ملاح برادری کے سیکڑوں معززین نے اپنی اپنی برادریوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

مقبول خبریں