حیدرآباد لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ 3افراد زخمی

واقعات لطیف آباد،ہیرآباد اوروحدت کالونی میں پیش آئے، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام


Numainda Express July 27, 2012
واقعات لطیف آباد،ہیرآباد اوروحدت کالونی میں پیش آئے، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام. فائل فوٹو

حیدرآباد میں ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ لطیف آباد نمبر 6 میں رہزنوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر جلال نامی شخص کو گولیاں مار دیں۔ ہیر آباد میں مسلح افراد نے 29 سالہ شاہد ولد اکبر کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

ادھر وحدت کالونی میں بھی عاصم نامی شخص لوٹ مار میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ زخمیوںکو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حیدرآباد پولیس ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں جی او آر تھانے کی حدود شہباز فلائی اوور سے مسلح افراد نے زوہیب خان سے5ہزار روپے،موٹر سائیکل اور2موبائل فون کے ساتھ اس کا نظرکا چشمہ بھی چھین لیا،زوہیب کی فریاد پر پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔بھٹائی نگر تھانے کی حدود سچل آباد میں 5 مسلح افراد نے نوبیاہتا جوڑے نوید میمن کے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو یرغمال بنالیا اور3لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان کے ساتھ جوڑے کو شادی میں پہنائے جانے والے35ہزار روپے کے نوٹوںکا ہار بھی لے گئے،پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔

مقبول خبریں