جامعہ کراچی اورکرسچین کالج لاہور میں تعاون کا معاہدہ

دونوں اداروں کے درمیان سائنس اور تحقیق کو فروغ دیا جائیگا، ڈاکٹر اقبال چوہدری


Staff Reporter December 26, 2012
جامعہ کراچی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا معروف ادارہ ہے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)اور فارمین کرسچین کالج لاہور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

جس کا مقصد دونوں تعلیمی و تحقیقی اداروں کے درمیان تدریسی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینا ہے جبکہ سائنسدانوں، طالبعلموں کی تحقیقی وسائنسی تربیت کے لیے دونوں تعلیمی ادارے مشترکہ کوشش کریںگے، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور فارمین کرسچین کالج لاہور کے ریکٹر ڈاکٹرجیمز اے ٹیبی نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا اس معاہدے سے دونوںاداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون مزید بڑھے گا۔

08

جامعہ کراچی نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کا معروف ادارہ ہے بین الاقوامی جامعات میں اس کا شمار233 ویں پر ہوتا ہے جبکہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اس خطے کا بہترین وسیع ادارہ بن چکا ہے گزشتہ دو سال میں اس ادارے میں پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کی رجسٹریشن310 سے لیکر 480 تک پہنچ گئی ہے، مفاہمت کی یاد داشت کے مطابق دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان سائنسی و علمی تعاون بڑھایا جائے گا۔

مقبول خبریں