بانکی مون کی پاک بھارت مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش

اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، بانکی مون


News Agencies December 23, 2016
بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانکی مون نے دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا۔

 

مقبول خبریں